کربلا شہر میں تمام راستوں کو 13 محرم تک بند رکھا جائے گا، گورنر کربلا

ربلا شہر میں تمام راستوں کو اور کربلا میں نقل و حرکت کو 13 محرم تک بند رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اس سال عاشور محرم کربلا میں عراقی یا کربلا شہر کےرہائشی ہی کرسکیں گے

کربلا معلی کے گورنرنصیف الخطابی نے کہاکہ ہم اپنے معزز مہمانوں کے استقبال کے لئے معذرت خواہ ہیں ، اور ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ شہریوں کی صحت اور حفاظت کی بنیاد پر کربلا شہر 13 محرم تک بند رہے گا ، اور میں نے یہی مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام دنیا کے زائرین امام حسین علیہ سلام سے معذرت خواہ ہیں کے اس سال ہم صحت کی خراب صورتحال کی وجہ سے ان کا استقبال نہیں کر سکے گے۔

واضح رہے کہ آیت اللہ سیستانی نے بھی عراقیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سال عاشورا کو اپنے گھروں سے بحال کریں۔

Read Previous

پاکستان میں سیدہ کونین(س) کی شان میں گستاخی کے خلاف اہل بیت ؑ عالمی اسمبلی کا رد عمل

Read Next

Importance Of Utilizing Academic Writing Services

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے