آیت اللہ سیستانی کا شہری کی رہائی کے لیے عدالت کو خط

بروز پیر، 19 شعبان المعظم 1441 ہجری بمطابق 13 اپریل 2020ء کو نجف اشرف میں مقیم اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر نے ایک شہری کی رہائی کے لیے حلہ کی عدالت کے جج کو خط لکھا ہے اس شہری کو حلہ کی عدالت نے سوشل میڈیا پر اعلی دینی قیادت کے خلاف توہین آمیز مواد نشر کرنے کے جرم میں دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔

اس خط میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اعلی دینی قیادت کسی بھی ایسے شخص کو قطعًا سزا دینے پر راضی نہیں ہے جو ان کے حق میں توہین آمیز مواد نشر کرتا ہے۔ لہذا اعلی دینی قیادت نے اس شہری کی رہائی کے لیے فوری طور پر قانونی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید تفصیل جاننے کے لیے مذکورہ بالا خط کی کاپی کو ذیل میں دیکھا جا سکتا ہے:

Read Previous

کورونا کے مںڈلاتے خطرہ میں رمضان کے دوران روزہ رکھنے کے بارے میں آیت اللہ سیستانی کیا فرماتے ہیں

Read Next

کورونا کے زمانہ میں ماہ رمضان کے حوالے سے اعلی دینی قیادت کے نمائندے کا اہم پیغام

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے