کراچی: زائرامام رضاؑ، یحییٰ جعفری نے کرونا مریض کے مدد کے لیے اپنا پلازمہ عطیہ کردیا

کراچی : ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری کا کہنا ہے پاکستان میں کورونا وائرس سے صتحیاب ہونے والے یحییٰ جعفری نے اپناپلازمہ عطیہ کردیا ، یحییٰ جعفری پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے مریض تھے۔

تفصیلات کے مطابق ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یحییٰ جعفری نے اپنا پلازمہ عطیہ کیا ہے ، یحییٰ جعفری ایک ماہ پہلےکوروناوائرس کاشکار ہوا تھا، ایف ڈی پلازمہ استعمال کرکے اینٹی باڈیز بنائے گئے۔

ڈاکٹرثاقب انصاری کا کہنا تھا کہ یحییٰ جعفری والدین کے ساتھ اپنا عطیہ دینےآئےہیں ، ہم یحیی جعفری اور ان کے والدین کی ہمت کو داد دیتے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے کے بعد مکمل صحت یاب ہونے والے یحییٰ جعفری نے کہا کہ میری خوش نصیبی ہےکہ میراپلازمہ کسی کےکام آئےگا، پلازمہ دینےپر بہت خوش ہوں جبکہ یحییٰ جعفری کی والدہ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں سب نے ساتھ دیا۔

نھوں نے کہا تھا کہ علاج کیلئےکوروناوائرس سےصحت یاب افراد کا پلازمہ لیا جائے گا، کورونا صحتیاب مریض ہر2 ہفتے بعد پلازمہ عطیہ کرسکیں گے، مریض25 کلو سے کم وزن ہے تو ایک پلازمہ 2لوگوں کو لگایا جاسکے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو کراچی میں سامنے آیا تھا، جہاں 22 سالہ نوجوان یحییٰ جعفری میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ۔

Read Previous

سعودی عرب کا حج و عمرہ زائرین کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

Read Next

مسلسل 9دن سے 24گھنٹے کورونا ہسپتال کی تعمیر کا کام جاری، اب تک مکمل ہونے والا کام

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے