حیرۃ/ نجف اشرف کے مواکب حسینیہ غریب خاندانوں تک غذائی مواد پہنچا رہے ہیں

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) نے چار دن پہلے تمام مخیر حضرت اور مواکب حسینیہ سے اپیل کی تھی کہ وہ کرفیو کے دوران غریب خاندانوں کو غذائی مواد اور ديگر ضروریات زندگی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، جس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اس مقصد کے لیے اپنے تمام شعبوں، ذیلی اداروں اور ملحقہ تنظیموں کے ساتھ مل کر (مرجعيّة التكافل) پروگرام کا آعاز کیا جس کے تحت آج چوتھے دن بھی نجف اشرف کے نواحی شہر حیرۃ سمیت پورے ملک میں مواکب حسینیہ اور دوسری تنظیمیں غریب خاندانوں تک غذائی مواد پہنچا رہی ہیں تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لگائے گئے کرفیو کے دوران ان کی مدد کی جا سکے۔

اس حوالے سے سے حیرۃ کے مواکب کے انچارج الحاج عبد محمد نے بتایا کہ ان مشکل ملکی حالات میں ہم غریب خاندانوں کی مالی اور معاشی صورت حال کو سہارا دینے اور ان کی مشکلات کو ہر ممکن حد تک کم کرنے کے لیے ان میں غذائی مواد تقسیم کر رہے ہیں، جس میں سبزیاں، پھل اور کھانے کا خشک غذائی مواد شامل ہے اور ہم غریب خاندانوں تک اس وقت تک اشیاء خوردونوش پہنچاتے رہیں گے جب تک کہ کرفیو ختم نہیں ہو جاتا۔

واضح رہے کہ اعلی دینی قیادت کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے (مرجعيّة التكافل) کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت موجودہ صورتحال میں مالی طور پر کمزور خاندانوں کی امداد شروع کر دی گئی ہے تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اکثر عراقی شہروں میں کرفیو کے نفاذ سے متاثر ہونے والے لوگوں تک ضروریات زندگی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اپنے تمام سیکشنز اور کربلا میں موجود ان کے متعلقہ اداروں کو اس پروگرام میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے، اس کے علاوہ ریلیف اور سپوٹ یونٹ، وفاء مہم پروگرام، عباس عسکری یونٹ کے ذیلی ڈویژنز سمیت عراق کے دوسرے علاقوں میں موجود روضہ مبارک سے وابستہ تمام اداروں سمیت مواکب اور این جی اوز کو اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی خدمات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ مل کر غریب اور متاثرہ خاندانوں کی مکمل اور بھرپور مدد کو ممکن بنایا جا سکے۔

تمام مخیّر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ روضہ مبارک کے ساتھ مل کر مذکورہ بالا پروگرام کے تحت یا پھر اپنے طور پر اس بحران میں غریب لوگوں تک ضروریات زندگی پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

اعلی دینی قیادت نے موجودہ بحران میں سب لوگوں سے غریب خاندانوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے اعلی دینی قیادت کے اس بارے میں بیان کو اس لنک کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے:

Read Previous

کرونا وائرس کے ہسپتال کی کنکریٹ بنیادیں اور کنکریٹ فرش مکمل، پورا ہسپتال پندرہ دن میں بنانے کا عزم

Read Next

ایران میں مقامات مقدسہ کو عارضی طور پر بند کرنے کے بارے میں متولیوں کا مشترکہ بیان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے