ریاض (اے پی پی) سعودی عرب نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی تیسری توسیع کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔الحرمین الشریفین کے امور کے ذمہ دار ادارے (پریزیڈینسی) کے سربراہ شیخ عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے اس اقدام کا اعلان کیا ہے۔