حرم مطہر رضوی کے مذہبی پروگراموں کی ٹی وی چینلوں سے نشریات کا بند وبست

کورونا وائرس کے باعث حرم مطہر رضوی کے اجتماعی مذہبی پروگراموں پر وقتی طور پرپابندی کے بعد حرم مطہر کے روزانہ کے پروگرام ایران کے پانچ ٹی وی چینلوں سے براہ راست یا ریکارڈنگ کی صورت میں ناظرین اور شائقین کے لئے نشر کئے جارہے ہيں

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے  میڈیا  سینٹر  کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ رجب المرجب کے بابرکت مہینے میں مختلف اعمال کی انجام دہی   اور دعا و مناجات کی تاکید کی گئی ہے لیکن  ان ایام میں  کورونا وائرس  کی  وجہ سے حرم مطہر رضوی کے مذہبی پروگرام اجتماعی شکل  میں  اور زائرین کی موجود گي میں نہيں ہورہے ہیں   بلکہ   برارہ راست طور پر یا پھر ریکارڈنگ کی شکل میں   حرم رضوی کے تمام مذہبی   پروگراموں کو پانچ ایرانی چینلوں  کے ذریعہ نشر کئے جارہے ہيں ۔ 
آستان قدس رضوی کے  میڈیا  سینٹر  کے منیجنگ ڈائریکٹر سید احمد ہاشم آبادی نے مزید   کہا کہ اذان    ، صحیفہ سجادیہ کی ساتویں دعا، ماہ رجب المرجب کی مخصوص دعا، زیارت امین اللہ اور مناسبتوں  کی تقاریر وغیرہ  وہ جملہ   اہم پروگرام  ہیں جنہیں حرم رضوی کے صحن انقلاب میں واقع  ٹی وی اسٹوڈیو کے ذریعہ روزانہ لائیو یا ریکارڈ کرکے دکھایا جا رہا ہے۔ 
انہوں نے  کہا کہ ان تمام پروگراموں  کو ٹیلی ویژن کے علاوہ حرم امام علی رضا علیہ السلام میں نصب کی گئی بڑی بڑی اسکرین پر بھی چلایا جاتا ہے تاکہ حرم رضوی میں موجود  زائرین بھی مستفید  ہو سکیں۔

Read Previous

ِآستان قدس رضوی کی جانب سے ملک کے نظام صحت کی مدد

Read Next

ضرورتمند خاندانوں تک امداد کی فراہمی کو آسان بنانے کیلئے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کے تمام رابطہ نمبر