مشہد میں جراثیم کش دواؤں کی تقسیم

صوبہ خراسان رضوی میں آستان قدس کے نمائندہ دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے مشہد کے مختلف محلوں اور علاقوں میں جراثیم کش دواؤں کے دوہزار سے زائد پیکٹس تقسیم کئے گئے ہیں

آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صوبہ خراسان رضوی میں آستان قدس کے نمائندہ دفتر کے سربراہ امین بہنام نے کہا کہ تقسیم ہونے والے ان پیکٹوں میں 20 لیٹر جراثیم کش محلول ہیں جن کا مقصد یہ ہے کہ شہر مشہد کے محلوں اور گھرانوں میں کرونا وائرس کا اثر کم اور اس پر قابو پایا جاسکے ۔
انھوں نے بتایا کہ ہر پیکٹ کی قیمت 50 ڈالر ہے اور یہ اقدام آستان قدس رضوی کے طبی مرکز کی مدد سے انجام دیا جا رہا ہے۔ جراثیم کش دواؤں کے پیکٹوں کی تقسیم کا یہ سلسلہ اس ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا
یاد رہے کہ ایران میں جب سے کرونا وائرس پھیلنا شروع ہوا  آستان قدس رضوی کے متولی نے حرم مطہر سے وابستہ تمام  دوا سازکمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پرچوبیس گھنٹے جراثیم کش دوائیں جنگی بنیادوں پر تیار کرکے حرم کے تمام متبرک مقامات، زائرین اور مشہد کے تمام نادار افراد میں مفت تقسیم کریں۔   

Read Previous

آستان قدس کا اقتصادی مقصد عوام کی خدمت اور سائنسی پیشرفت ہے، متولی آستان قدس

Read Next

کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے آستان قدس رضوی کی جانب سے انجام پانے والے اقدامات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے