مذہبی امور میں سرگرم بنگلہ دیشی خواتین کے گروپ کا خاتون باغ کیمپ کا دورہ

ثقافتی اور مذہبی امور میں سرگرم بنگلہ دیشی خواتین کا ایک گروپ آستان قدس رضوی کے کنبے اور خواتین کے امور سےمتعلق ادارہ کی دعوت پر مشہد مقدس میں حرم مطہر رضوی سے وابستہ خاتون باغ کیمپ کا مہمان قرارپایا

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ،    بنگلادیش میں  ثقافتی اور مذہبی امور میں سرگرم  بنگلہ دیش کی سترہ شیعہ خواتین کا ایک وفد آستان قدس رضوی کے کنبے  اور   خواتین کے امور سے متعلق ادارہ  کی دعوت پرخاتون باغ کیمپ میں مہمان قرار پایا اور اس نے قریب  سے مشہد مقدس میں خواتین کے تربیتی،  اجتماعی  و ثقافتی   سرگرمیوں کے اس  سینٹر   کو دیکھا  
بنگلہ دیش میں ادارہ  الزہرا کی سربراہ محترمہ سلینا پروین  نے اس سینٹر کے دورے کے موقع پر  کہا: آستان قدس رضوی ثقافتی ، تعلیمی ، اقتصادی اور سماجی میدانوں میں اعلی  صلاحیت و استعداد کا حامل کمپلیکس  ہے لیکن آستان قدس  کی جانب  سے خواتین کی ضرورتوں پر خاص   توجہ دینا اور ان کی ثقافتی اور مذہبی سرگرمیوں کے  لیے خصوصی اقدامات بہت ہی زیادہ  اہمیت کے حامل ہیں۔
انہوں  نے  خواتین کے سلسلے میں آستان قدس رضوی کے ذریعے  انجام پانے والے   مذہبی امور اور معاملات  نیز  اس سے متعلق مرکز کا دورہ کرنے  پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  کہا  کہ  آستان قدس رضوی کی جانب سے  خواتین  کو ثقافتی اور مذہبی خدمات فراہم کرنے کے لئے  خاتون باغ کیمپ  جیسے مراکز کا  قیام  دیگر ملکوں میں خواتین کو ان میدانوں میں خدمات فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک آئيڈيل ثابت ہوسکتا ہے    
بنگلہ دیش کے الزہرا  سینٹر کی سربراہ   نے مزید کہا: ہم چاہتے ہیں کہ آستان قدس رضوی کی صلاحیت و استعداد سے استفادہ کرنے کی خاطر بنگلادیش میں  ثقافتی  اور مذہبی  امورمیں سرگرم    خواتین کو خاتون باغ کیمپ میں تعلیم و ٹریننگ  کے لیے مشہد بھیجیں تاکہ وہ ان ثقافتی خدمات کی ٹریننگ حاصل کرکے  ہمارے ملک میں بھی اسی طرح کی خدمات فراہم کرسکیں   ۔
انہوں نے کہا کہ  آستان قدس رضوی کی ثقافتی  ومذہبی میدان میں سرگرمیاں دین اسلام کی تعلیمات کی ترویج کے لئے بہترین ذریعہ ہیں    
اس موقع پر  آ‎ستان قدس رضوی  سے وابستہ خاتون باغ کیمپ کی سربراہ معصومہ باعدی   نے اس ادارہ  کی سرگرمیوں سے متعلق  تفصیلات سے بنگلہ دیشی خواتین کو آگاہ  کیا
قابل ذکر ہے کہ  خاتون باغ کیمپ ؛خواتین کے لیے ایک  ثقافتی ، مذہبی ، سماجی اور    تربیتی مرکز ہے  کہ جو آستان قدس رضوی   سے وابستہ ہے ، اس ادارے کی معمول کی سرگرمیاں خواتین و اہل خانہ سے متعلق  ثقافتی،سماجی  اور  تربیتی تعلیمات اور  ٹریننگ     پر مشتمل ہیں ۔

Read Previous

آستان قدس رضوی کی لائبریری میں حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کے زمانے کی قدیمی کتب

Read Next

حجاب کی دلکشتی اسلام کی جانب مائل ہونے کا سبب بنی ، نو مسلم خاتون کے تاثرات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے